Ganja pan ka 100% ilaj | New Development about hair Fall |

By Health Consultant →

گنج پن کے شکار افراد کو اب مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

نیویارک: بال ہمیشہ سے خوبصورتی کا لازمی حصہ رہے ہیں اور جولوگ جوانی میں بالوں سے محروم ہوجاتے ہیں وہ بالوں کی واپسی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں لیکن وہ اب مزید پریشان نہ ہوں کیونکہ سائنسدانوں نے بالآخر ایک ایسا جدید 

اورآسان فارمولہ تیار کر لیا ہے جس سے گنج پن کا شکار لوگوں کے لیے دوبارہ بال اگانے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔
یونیورسٹی آف کولمبیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق عموماَ گنج پن کی وجہ ایلوپیسیا ایریاٹا کی بیماری ہے جو تیزی بال گرنے کا باعث بنتی ہے اور اس کا علاج انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم نئی ایجاد کردہ میڈیسن سے صرف 5 ماہ میں ایک بار پھر بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں اورچہرے پر پھیلی اداسی ایک بار پھر خوشی اعتماد میں بدل جاتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ گنج پن کا علاج کے لیے وہی فارمولا استعمال کیا گیا جو بون میرو کے علاج کےلیے استعمال کیا جاتا ہے، ابتدائی طور پر اس کے کامیاب تجربے چوہوں پر کرنے کے بعد 3 افراد پربھی کئے گئے ۔ تینوں افراد گنج پن کی بیماری کا شکار تھے اور ان کا سربالوں سے محروم ہوچکا تھا، نئی تیار کردہ میڈیسن ’’روکسولیٹی نب ‘‘ کے 5 ماہ تک استعمال کے بعد تینوں افراد کے بال دوبارہ اگنا شروع ہوگئے۔
تحقیق کے اہم سائنسدان رافیل کلائنس کا کہنا ہے کہ ابھی صرف تجرباتی طور اس فارمولے کا استعمال کیا جارہا ہے اگر مسلسل مثبت نتائج سامنے آئے تو یہ میڈیسن لوگوں کی زندگی پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاج کو بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچانے کے لئے ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Care of your Hair, Extra hair remove from Face, hair fast, Hair tips, How to Get Longer Hair Fast, How to Remove Hair, Long Hair, longer hair fast, Permanently hair remove from face,

Post Tags:

Beauty and Health solutions

i am Mehek and i love to work on blogs. my this blog is about beauty and health tips in urdu | Hindi and in English. i am sharing with you health and beauty tips form different sources (Internet , magazines, tv shows). I am sharing this tips after reading and watching TV shows.

No Comment to " Ganja pan ka 100% ilaj | New Development about hair Fall | "